کولپور، جعفر ایکسپریس پر بم دھماکا، 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کوئٹہ(انتخاب نیوز) ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ پہلے ہی اسٹیشن سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکہ ہو گیا۔ حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم ابھی تک کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں