ڈیرہ اللہ یار میں آٹوز کی دکان میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

ڈیرہ اللہ یار (انتخاب نیوز) ڈیرہ اللہ یار میں پرانی چونگی کے قریب آٹوز کی ایک دکان پر بم دھماکہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت جانچنے اور مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے۔ واقعے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور (سی ٹی ڈی) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں