مستونگ کے علاقے سپیزنڈ میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کامقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے سپیزنڈ میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔حکام کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ریلوے حکام کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ، مقدمہ میں دہشت گردی ، ایکسپلوژو سمیت دیگر دفعات شامل ہیں سپیزنڈ میں گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا تھا ، بم حملے میں ٹرین کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئی تھیں، کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس 14 اگست تک معطل ہے ، چمن پسنجر معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
Load/Hide Comments


