انٹر نیٹ کی بندش، بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے حکام کو طلب کرلیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ کی بندش کیس کی سماعت۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کے ڈی جی کوطلب کرلیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کا 15 اگست کو مکمل تفصیلات کیساتھ پیش ہونیکا حکم۔ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور سردار حلیم احمد حلیمی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پٹیشن کنزیومر سول سوسائٹی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


