لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کے گھروں پر حملے، مسلح افراد نے گیس پائپ لائن اڑا دی
پشاور (انتخاب نیوز) لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کے گھروں پر حملے شروع کردیے، دوسری جانب تھانہ لکی سٹی کی حدود بھانہ منجی والہ کے قریب گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاﺅں جابو خیل میں سندھ پولیس میں تعینات انسپکٹر مثل خان کا گھر نذر آتش کردیا گیا، جبکہ گاﺅں شیری خیل میں پولیس اہلکار عصمت اللہ کا گھر بھی جلا دیا گیا۔ ان واقعات میں گھروں کا قیمتی سامان، موٹر سائیکل کے پرزے اور ایک کار خاکستر ہوگئی، جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں نے ایک ٹیوب ویل پر نصب 30 سولر پینلز بھی توڑ دیے۔
Load/Hide Comments


