سندھ کے ٹرالرزکولگام دیاجائے بصورت دیگرجیوانی سے بلاول ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ کریں گے، مولانا ہدایت الرحمن
کوئٹہ (این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ سندھ کیٹرالرزکولگام دیاجائے بصورت دیگرجیوانی سے بلاول ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ کرینگے۔ساحل پرپشکان سمیت ٹرالرز مافیازکا یلغارہے محمکہ فشریز غائب۔گوادرکے عوام کے پانی کامسئلہ حل کردونگا۔دیانتداری واخلاص سے کام،وعدوں پرعمل درآمدکرونگااحتساب کیلئے ہروقت تیارہو مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کی پرواہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق دوبلوچستان لانگ مارچ کے بعدپہلی باراپنے آبائی ضلع گوادر پہنچنے پرکارکنان وشہریوں کے استقبال واستقبالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گوادر سربندن کراس ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کا شاندار استقبال گوادرسمیت بلوچستان کے حقوق کے لیے اخر دم تک جدوجہد کرونگامولانا ہدایت الرحمن کا استقبال کرنے والوں سے خطاب۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا گوادر پہنچنے پرورکرزو عوام نے شاندار استقبال کیاگوادر کی فضاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جب مولانا ہدایت الرحمن بلوچ گوادرشہرمیں داخل ہوا۔ہرگلی، ہر چوک پر عوام نے پھولوں کی بارش سے اپنے قائد کا استقبال کیا۔مولانا کے استقبال میں گوادر سمندر کی لہروں کی مانند جوش و ولولے سے گونج اٹھا۔


