بلوچوں کو لاحاصل جنگ سے نکالیں گے، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک : وزیراعلی سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے میجرز و سپاہی روزانہ بلوچستان میں آپ کےبچوں کیلئے دوردراز علا قوں سے آکر قربانی دیں رہے ہیں قربانی کیلئے بلوچستان کی لوگوں کی جانب سے شکر یہ ادا کرنا چاہتا ہوں بلوچستان کے لوگ ان قربانیوں کو قدر اور عز ت کی نگاہ سے دیکھتےہیں جشن آزادی کے موقع پرہراس بلوچ کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں جس کو ورغلایا گیا بلوچوں کو اس جنگ سے نکالیں گے ہم بلوچوں کیلئے تعلیم کے دروازے کھولیں گے آپ بلوچ تعلیم یافتہ بچیوں کو خودکش جیکٹ پہناتے ہوں اورہم اپنی بچیوں کو آکسفورڈ اور ہارورڈ میں بھیجتے ہیں بلوچ قوم فیصلے کریں کہ کون بلوچ قوم کی خدمت کررہا ہےکیا 2ہزار لوگ25کروڑ لوگوں کو یرغمال بناسکتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں