کوئٹہ، پولیس گاڑی پر بم حملے میں راہگیر، قلات میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

کوئٹہ، قلات (انتخاب نیوز) کوئٹہ نیو سریاب تھانہ کی حدود سبی روڈ کلی زرین میں نامعلوم افراد کا پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر ایک راہ گیر جاں بحق ، دوسرا زخمی ہوگیا۔ سبزل روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پولیس کی گاڑی کے قریب سے دستی بم برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا۔ دوسرے واقعے میں قلات کی تحصیل جوہان کے علاقے نرمک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار کی شناخت بھلو خان ولد گدائی قوم لہڑی سکنہ نرمک کے نام سے کی گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں