خضدار میں ایک شخص کے اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے لڑکی زخمی
خضدار (آئی این پی) خضدار کی تحصیل وڈھ میں کاکا ہیر علا قے میں گھر میں فا ئرنگ سے ایک لڑکی زخمی ہو گئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق واقعہ ایک شخص کو اغوا ءکر نے کے دوران مزاحمت پر پیش آ یا زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے دوسری جا نب زخمی لڑکی کے اہل خانہ کی جا نب سے احتجاج کے طو ر پر نیشنل ہا ئی وے کو بند کر دیا گیا اور بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزارزئی اور ڈی ایس پی وڈھ کی مظاہرین سے مذاکرات اور قانونی کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج ختم کردیا جس کے بعد شاہرا ہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھل گیا۔
Load/Hide Comments


