بھارت کیخلاف جنگ، متعدد سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات تفویض

اسلام آباد (انتخاب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی صدرنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نواز دیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں سفارتی سطح پرپاکستان کامقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے پر اسحٰق ڈار، جبکہ سندھ طاس معاہدے پر بھرپور مو¿قف اپنانے پر اعظم نذیر تارڑ، بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کامنہ توڑجواب دینے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کونشان امتیاز سے نوازا گیا۔ معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی اور امن وامان قائم رکھنے پر محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، تذویراتی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر احسن اقبال کو نشان امتیاز سے نوازاگیا۔ قومی اتفاق رائے اور ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار پر رانا ثنااللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ پاکستان کا مو¿قف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کرنے پر ہلال جرات سے نوازا گیا جبکہ معرکہ حق کے انتہائی مشکل دنوں میں عسکری معاملات میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز عطاکیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو معرکہ حق کے دوران فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کوخاک میں ملانے پر ہلال جرات سے نوازا گیا جبکہ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دیے گئے سفارتی وفد میں شامل سید طارق فاطمی، سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر،انجینئر خرم دستگیر خان اور سفیر عمومی برائے اقتصادی امور عمر فاروق کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ دیگر سول و عسکری شخصیات کو بھی اعلیٰ قومی اعزاز سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں