وزیراعلیٰ بلوچستان کا خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات پر دکھ کا اظہار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات پر دکھ کا اظہار۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ قدرتی آفات ہیں جن کا انسان کے اختیار میں ہونا ممکن نہیں، لیکن ہر زخمی، ہر متاثرہ خاندان کی تکلیف ہمارے لیے مشترکہ درد ہے۔ بلوچستان کے عوام اس غم میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو شفاءدے۔
Load/Hide Comments


