بلوچستان، محکمہ بلدیات میں تین ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان میں گذشتہ مالی سال کے دوران محکمہ بلدیات میں تین ارب 41کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں،محکمے کی جانب سے 29کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات بلاجواز اور 70کروڑروپے کے اخراجات بغیر اجازت کئے گئے ۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی محکمہ بلدیات اور لوکل کونسلز کے حوالے سے 2024-25 کی آڈٹ رپورٹ میں میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ بلدیات نے 3 کروڑ 76لاکھ کا رکارڈآڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا محکمہ بلدیات کی جانب سے اپنے اثاثے کی بروقت نیلامی اور جائیداد کے کرائیے نہ بڑھنے سے محکمے کو 77کروڑ 49لاکھ روپے کا نقصان ہواگذشتہ مالی سال میں محکمہ بلدیات 79کروڑ29لاکھ روپے ریونیو کم وصول کرسکا محکمہ بلدیاتی کے ترقیاتی کاموں زیادہ ریٹس کے نام پر 30کروڑ26لاکھ کی اضافی ادائیگی کی گئی آڈٹ رپورٹ میں دو کروڑ53لاکھ روپے کی رقم کا غلط استعمال بھی سامنے آیا ہے جبکہ 80لاکھ روپے کی رقم اکاونٹ سے بھی نکالی گئی ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں پیش کی جانے والی آڈٹ رپورٹ مزید تحقیقات کیلئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کردی گئی۔


