این ڈی ایم اے نے پاکستان میں شدید بارشیں، پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ظاہر کردیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جنرل منیجر این ڈی ایم اے زہرا حسن نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، تربیلا ڈیم میں اس وقت 98 فیصد پانی بھر چکا ہے، اگلے24سے 48 گھنٹوں کےدوران پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ جنرل منیجر این ڈی ایم اے زہرا حسن کے مطابق کٹاریاں اور گوالمنڈی میں 15 فٹ تک پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے، کوہ سلیمان کے ساتھ علاقہ جات میں آج سےبارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، آزاد جموں و کشمیر کے نیلم، پونچھ اور باغ میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں پشاور،چترال،دیر،چارسدہ میں سیلاب کے خطرات زیادہ ہیں۔
Load/Hide Comments


