پنجگور میں پی ٹی سی ایل انٹر نیٹ سروس کی بندش، نجی کمپنیاں فی کنکشن لاکھ روپے تک وصول کرنے لگیں
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس کے معطل ہونے اور گزشتہ چار سال سے موبائل ڈیٹا کی بندش سے پنجگور میں پرائیویٹ کمپنیوں کی چاندی ہوگئی ہے فی کنکشن 85 ہزار سے لاکھ روپے تک پہنچ گئے، جبکہ عام عوام کے بس سے باہر ہے۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کی جانب سے مہنگے داموں کنکشن عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں جس کے باعث بالخصوص طالبعلموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ تعلیم و تدریس سے یکسر محروم ہوچکے ہیں جبکہ آدمی شہری، کاروباری حضرات بھی اتنے مہنگے داموں کنکشن حاصل نہیں کرسکتے۔ حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے پنجگور میں انٹر نیٹ سروس معطل ہونے کے کاروباری، تدریسی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل سروس اور موبائل انٹر نیٹ ڈیٹا فعال کیا جائے۔
Load/Hide Comments


