بونیر میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ایک ہی خاندان کے 40 افراد جاں بحق ہوگئے
پشاور (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیلابی ریلوں سے تباہی کی المناک داستانیں سامنے آنے لگیں، چند روز قبل آنے والے سیلاب میں ایک ہی خاندان کے 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ضلع بونیر میں خوفناک بارشوں اور سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر اور لاشیں بکھریں پڑی ہیں، سیلابی ریلے میں کسی کا مکمل خاندان تو کسی کے خاندان کے درجنوں افراد بہہ گئے۔ ضلع بونیر کے قادر نگر کے علاقے درہ میں سیلاب میں ایک ہی خاندان کے 40 افراد جاں بحق ہوئے اور ان کا پورا گھر بھی ملیا میٹ ہوگیا، بڑی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ قادر نگر کے گاو¿ں درہ کے رہائشی 60 سالہ شاکراللہ نے بتایا کہ حالیہ سیلابی ریلے میں ہمارے خاندان کے 40 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 افراد تو ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے دفن کیے اور باقی 16 افراد کی لاشیں تاحال نہیں ملی جو اب تک ملبے کے نیچے پڑی ہوئی ہیں۔


