بغیر کاغذات اور نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلیں پکڑی جائیں گی، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ
کوئٹہ (آن لائن) ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) محمد بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر ان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف یکم اگست سے اب تک کارروائی کرتے ہوئے 6 ہزار 368 موٹر سائیکلوں کو ان رجسٹرڈ ، ڈبل سواری پر بند کرکے ان سے 78 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے عوام کی سہولت کے لئے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے یہ کارروائیاں موٹر سائیکل پر 90 فیصد ہونے والے جرائم پر قابو پانے کے لئے جاری ہےں ان رجسٹرڈ ووچر رکھنے والے شہری 15 روز میں اپنی موٹر سائیکلوں کو اپنے والد ، بھائی یا اپنے نام پر منتقلی کو یقینی بنائیں دوسرے مرحلے میں ان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کو ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد انور کاکڑ ، ای ٹی او ایکسائز حسن شاہ کاکڑکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ نے کہا کہ کارروائی کے دوران موٹر سائیکل مالک اگر کاغذات اور دیگر دستاویزات 4 گھنٹے میں پولیس حکام کو پیش کردے تو ا س کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی چار گھنٹے کے بعد پکڑی جانے والی موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ عوام کی سہولت کے لئے محکمہ ایکسائز اور دیگر کے ہمراہ ملکر ایک مشترکہ جوائنٹ سہولت مرکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ لوگ اپنی ان رجسٹرڈ اور ووچر پر چلنے والی موٹر سائیکلوں کی فوری طور پر رجسٹریشن اور موٹر سائیکل کو اپنے والد ، بھائی یا اپنے نام پر رجسٹرڈ کروائے اس کے لئے 2 سینٹر قائم کئے گئے ہیں ایک سٹی سرکل جو تھانہ سول لائن میں اور دوسرا سریاب سرکل میں جو ایس پی سریاب کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ چلنے والی ان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا تھا اس لئے پولیس نے اس کارروائی کا آغاز کیا کیونکہ 90 فیصد جرائم موٹر سائیکل پر ہوتے ہیں اسلئے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم تیز کی گئی ہے جب تک ہر ایک موٹر سائیکل رجسٹرڈ نہی ہوتی مذکورہ مہم جاری رہے گی۔انہو ں نے بتایا کہ پولیس نے 550میں 1901 اور 188میں 1986 جبکہ ٹریفک پولیس کے عملے نے 2481 موٹر سائیکلیں ڈبل سواری اور چیکنگ کے دوران کاغذات پیش نہ کرنے بغیر نمبر پلیٹ کے بند کی ہے انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں کے خلاف جاری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بغیر نمبر پلیٹ اور ان رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا شہریوں کو اس کا ادراک ہونا چاہئے اور اپنی ان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو فوری طور پر رجسٹرڈ کرانا چاہئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیوں سے جرائم کی شرح میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور جن شہریوں کی موٹر سائیکلیں بند ہوئی ہےں انہیں تھانوں میں با آسانی رسائی دی جارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ پولیس کا رویہ شہریوں کے ساتھ مثبت رہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یکم اگست سے شروع ہونے والی اس کارروائی میں اب تک 6368 موٹر سائیکلوں بند کیا گیا اور اس عمل سے چالان اور جرمانوں کی مد میں 78 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔


