پشین، سید حمید کراس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جبکہ کوئٹہ جناح روڈ پر فائرنگ سے قبائلی رہنما کا بیٹا قتل

کوئٹہ (آن لائن) پشین کے علاقے سید حمید کراس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی۔ جس کی شناخت ڈاکٹر اقبال کے نام سے کی گئی۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مزید کارروائی پشین انتظامیہ کررہی ہے۔ دوسری جانب جناح روڈ نزد جناح چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما حاجی عبدالروف سیگی کا بیٹا اسلم ترین شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں