مستونگ، ٹرالر اور پک اپ گاڑی کے دمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے
مستونگ (صباح نیوز) کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹرالر اور ایرانی تیل بردار پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم۔ حادثے کے بعد پک اپ گاڑی میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ایک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ، دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کھڈکوچہ کے علاقے میں پیش آیا۔ لاش اور زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


