بلوچستان ہائیکورٹ نے چند اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ بحال ہونے کے بعد بندش خلاف دائر آئینی درخواست نمٹا دی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان بھر میں انٹر نیٹ کی بندش کے خلاف دائر آئینی درخواست نمٹا دی گئی صوبے بھر میں انٹر نیٹ کی بندش کے بعد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران نیٹ سروس بحال کرنے کے احکامات دائر کئے تھے ۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں انٹر نیٹ کی بندش کے خلاف سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی کے روبرو ہوئی متعلقہ حکام کی جانب سے عدالت کے حکم پر معاملے سے متعلق عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرادی گئی عدالت نے درخواست گزارخیر محمد شاہین کے مطمئن ہونے پر کیس کو نمٹا دیا واضح رہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں 15روز سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انٹر نیٹ سروس معطل رکھی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں