بلوچستان کے حقوق کے حصول، ظلم، لاقانونیت، بدعنوانی کے خلاف ہماری مزاحمتی تحریک جاری رہے گی، ہدایت الرحمان

کوئٹہ (آن لائن) جماعت اسلامی کا84واں یوم تاسیس بلوچستان بھرمیں منایا گیااضلاع وبڑے شہروں میں سیمینارز،پرچم کشائی، سمیت مختلف تقاریب کاانعقادکیاگیا۔گوادرمیں جماعت اسلامی کے 84ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے حصول،ظلم،لاقانونیت،بدعنوانی کے خلاف ہماری مذاہمتی تحریک جاری رہے گی۔جماعت اسلامی نے ایوان کے اندروباہرنفازاسلام،مسائل کے حل اورحقوق کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کیاہے قائدین وکارکنان نے لازوال قربانیاں دی ہیں قربانیوں وجدوجہدکاسفرزندگی کے آخری لمحے تک جاری رہے گا۔جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے یہ ملک کی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جوکہ موروثی سیاست اورکرپڈن سے پاک ہے۔انہوں نے کہاکہ 26اگست1941کومفکر اسلام سید ابولاعلی مودودی کی سربراہی میں 75افراد نے لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی تھی آج دنیا بھرمیں ان کی شاخیں قائم ہیں۔جماعت اسلامی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک کی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جوحقیقی معنی میں ایک جمہوری اورموروثیت خاندان سے پاک جماعت ہے جہاں مقام سے لیکر مرکزی امیرتک باقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں۔جماعت اسلامی کے پہلے امیرخود سید مودودی منتخب ہوئے جبکہ دوسرے میاں طفیل محمد،تیسرے قاضی حسین احمد،چوتھے سیدمنورحسن،پانچویں سراج الحق اورچھٹے حافظ نعیم الرحمان امیر منتخب کئے گئے ہیں۔جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے یہ ملک کی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جوکہ موروثی سیاست سے پاک ہے،جس میں احتساب سے لیکرتمام فیصلے فردواحد کی بجائے منتخب فورم مجلس شوری کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی اہل اوردیانتدار قیادت ہی ملک کے تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی کوئی پارٹی نہیں یہ ایک مذہبی سیاسی تحریک ہے جو بندہ کو بندہ کی بندگی سے نکال کر اللہ کی بندگی اور قرآن وسنت کی روشنی میں حکومت الہیہ کیلئے کام کررہے ہیں۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں