خضدار لیویز نے یتیم لڑکی کے اغوا میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے
خضدار (انتخاب نیوز) لیویز فورس نے یتیم لڑکی صغریٰ کے اغوا میں ملوث ملزمان اسامہ خدرانی، عزیز اور شاہجہان کو حراست میں لے لیا۔ صغریٰ بی بی نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ خدرانی سمیت دیگر پر اغوا کا الزام عائد کیا تھا۔ ملزمان نے لڑکی کو گھر کے قریب سے گاڑی میں اغوا کیا اور چھے گھنٹے تک اپنے پاس رکھا۔ لیویز نے کمشنر قلات ڈویژن و ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی، شہریوں نے ملزمان کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔
Load/Hide Comments


