پنجاب کے دریاﺅں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں دیہات متاثر، 6 اضلاع میں فوج تعینات

لاہور (انتخاب نیوز) راوی، ستلج اور چناب میں ’انتہائی اونچے درجے‘ کا سیلاب، درجنوں متاثرہ دیہات سے ہزاروں افراد کے انخلا کا آپریشن جاری۔ صوبہ پنجاب کے چند علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے چھ اضلاع میں فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ جن چھ اضلاع میں فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے ا±ن میں لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ شامل ہیں۔ دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بھارتی آبی جارحیت کے باعث اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ایکسپوٹینشلی ہائی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد ہوئی، دریائے چناب میں پانی کی سطح 6 لاکھ 96 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد سے 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 6 لاکھ 90 ہزار34 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا۔ دریائے چناب میں ہیڈخانکی کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد3 لاکھ 8 ہزار18 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 7 ہزار 736 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے پنجاب کی درخواست پر سیلابی صورتحال کی پیش نظر پنجاب کے 8 اضلاع میں فوج تعیناتی کردی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ 8 اضلاع میں فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات جاری کردیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوج کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سیالکوٹ، ناروال، حافظ آباد، سرگودھا، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں فوج تعینات کردی گئی ہے، ضرورت پڑنے پر پنجاب کے کسی اور ضلع میں بھی فوج کی تعیناتی ہوسکے گی۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کسی ناخوشگوار واقعے سے بچاو¿ اور سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لیے فوج تعینات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں