کراچی میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی

کراچی (ویب ڈیسک) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اتوار کو کہا کہ اس نے کراچی میں چھاپوں کے دوران القاعدہ ان برصغیر پاک و ہند (اے کیو آئی ایس) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ افراد کو منگھوپیر اور مغربی کراچی میں کارروائیوں میں حراست میں لیا گیا جہاں حکام کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی اسلحہ حاصل کر رہے تھے اور شہر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحے کے فرانزک ٹیسٹ جاری ہیں، جبکہ عسکریت پسندوں کے وسیع نیٹ ورک کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں