میں یقین دلاتا ہوں آئندہ چھ ماہ میں کچے کے ڈاکو مریں گے یا سرینڈر کریں گے، وزیر داخلہ سندھ
ویب ڈیسک : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے صوبائی وزیر داخلہ سے استفسار کیا کہ سیلاب کے باعث کچے کے کتنے ڈاکو متاثر ہوں گے؟انہوں نے کہا کہ ڈاکو رجسٹرڈ نہیں ہوتے، وثوق سے نہیں بتا سکتا کتنے ڈاکو متاثر ہوں گے، ڈاکوو?ں کا زیادہ تر رجحان سکھر ڈویڑن میں رہا ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ 400 ایسے لوگ ہوں گے، جو کرمنلز ہوں گے، جو کچے میں رہتے ہیں، کچے کے آدمی کرمنلز ہو یا عام شہری وہ اپنا گھر نہیں چھوڑتے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ یہ درست نہیں کہ سیلابی پانی کی وجہ سے کچے سے ڈاکو بھاگ جائیں گے، میں یقین دلاتا ہوں آئندہ چھ ماہ میں ڈاکو مریں گے یا سرینڈر کریں گے۔
Load/Hide Comments


