اسلام آباداورپشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ ،زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان ریجن تھا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد اور راولپنڈی کے علاوہ پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اٹک، ملاکنڈ، سوات، ہنگو، مانسہرہ اور ہزارہ کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 111 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں، خیبر پختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زلزلوں کے جھٹکوں سے عوام شدید خوف میں مبتلا ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں