چاغی، نامعلوم مسلح افراد کی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، مشینری نذر آتش
کوئٹہ (آن لائن) تربت اور چاغی کے علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے مشینری کو نذر آتش کرکے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چاغی کے علاقے میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ مشینری کو نذر آتش کردیا اور دوسری کارروائی میں تربت کے علاقے جوسک میں زیر تعمیر سرکاری دفتر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر اسلحہ چھین لیا۔
Load/Hide Comments


