بختیارآباد، شاہراہ پر مسافر وین کو حادثہ، 17 مسافر زخمی 3 کی حالت تشویشناک
بختیارآباد(آن لائن) قومی شاہراہ پر مسافر وین کو حادثہ, 17 مسافر زخمی,3 کی حالت تشویشناک, حادثہ تیز رفتاری کے باعث مسافر وین کی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے ہوا, واقع کی اطلاع ملتے ہی 1122 ریسکیو کا عملہ اور لیویز فورس بختیارآباد موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بختیارآباد کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے حادثے میں 17 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت گلاب خان، حسین عمرانی، عبدالحمید، بالاچ، الطاف، مجال خان، نظام الدین، فریدہ، آفاق، امجد حسین، بشیر احمد، مزمل، روبینہ کے نام سے ہوئی۔ مسافر وین اوور لوڈ ہونے اور تیز رفتاری کے باعٹ وین کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔ مسافر وین جیکب آباد سے سبی جا رہی تھی واقع کی اطلاع ملتے ہی 1122 ریسکیو کا عملہ اور لیویز فورس بختیارآباد موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ریسکیو 1122 سینٹر بختیارآباد منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیا گیا۔ تین شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا۔ مزید کارروائی لیویز فورس بختیارآباد کر رہی ہے ۔


