ہنگو میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکارجاں بحق، حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس حکام نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ہنگو میں کارروائی کرتے ہوئے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کر دیا۔ چھپری نریاب کے قریب 15 سے 18 خوارج کی نقل و حرکت دیکھی گئی، کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد مبینہ طور پر خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، 29 جولائی کو ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں