سندھ میں سیلابی پانی سے قادر پور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر، فراہمی بند ہوگئی
گھوٹکی (انتخاب نیوز) سیلابی پانی سے قادرپورگیس فیلڈ کے 10کنویں متاثر ہوئے، جس کے باعث گیس کی سپلائی بند ہوگئی۔ لاڑکانہ میں زمینداری بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا جبکہ پانی اب زرعی علاقوں اور آبادی کی جانب بڑھنے لگاہے۔ ادھر گھوٹکی میں سیلابی پانی سے قادرپورگیس فیلڈ کے کنویں بھی متاثر ہوئے، 10 کنوﺅں سے گیس کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق کشمور میں دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر بھی پانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہوا ہے جس سے اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ پانی 48 گھنٹے میں سکھر بیراج پر پہنچنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


