ڈیرہ بگٹی، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، تین بچے زخمی

ڈیرہ بگٹی(این این آئی) ڈیرہ بگٹی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق تین بچے زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے قادر آباد بیکڑ روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے جمیل ولد حمبو موقع پر جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں