سوراب، میرانی کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

سوراب(نمائندہ انتخاب ) میرانی کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمیل ہوگئے۔قومی شاہراہ میرانی کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد حسنین ولد سردار منظور احمد محمد حسنی اور راشد ولد پسند خان محمد حسنی سکنہ میرانی شدید زخمی ہرگئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب پہنچادیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں