بلوچستان، دفعہ 144کی معیاد ختم، محکمہ داخلہ کی جانب سے اب تک توسیع نہیں کی گئی
کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان میں ڈیڈھ ماہ قبل لگائے جانے والی دفعہ 144کی معیاد ختم ،محکمہ داخلہ کی جانب سے ابھی تک دفعہ 144میں توسیع نہیں کی گئی ،،توسیع نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ،پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں پر دفعہ 144کے تحت پابندی ختم ہوگئی ،محکمہ داخلہ بلوچستان صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر یکم اگست سے بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت15روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں پر پابندی عائد کی تھی دفعہ 144کے نافذ میں سولہ اگست اور یکم ستمبر کو تین مرتبہ توسیع کی گئی ،، دفعہ 144کے نافذ میں یکم ستمبر کو کی گئی توسیع کی مدت 14ستمبر کو ختم ہوگئی ہے ،،اس کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144کی مدت میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments


