اینٹی کرپشن بلوچستان نے گندم کی خورد برد میں ملوث دو سابق فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گندم کی خورد برد میں سابقہ افسران ملوث پائے گئے۔ اینٹی کرپشن بلوچستان نے گندم کی خوردبرد میں ملوث محکمہ خوراک کے دوسابق فوڈ کنٹرولرز اور اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا۔ 23 کروڑ روپے سے زائد کے خوردبرد کا الزام، مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالوحد کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ سریاب پر گودام سے گندم کی ہزاروں بوریاں غائب ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان نے ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد سفیان کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی۔ انکوائری ٹیم کی جاری رپورٹ میں سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد ذاکر کاکڑ اور سابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عبدالحفیظ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ دونوں افسران نے گودام سے 100 کلو گرام والی21 ہزار 2سو بوریاں خوردبرد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اور گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں