یونیورسٹی میں خان شہید اور یوسف عزیز مگسی کے چیئر پر قبضہ ختم، ایکسپوسینٹرکا نام بحال کیا جائے، پی ایس او

کوئٹہ؛پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی بیان میں یونیورسٹی میں سابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی جانب سے تعمیر کردہ ایکسپو سینٹر سے محمدخان اچکزئی ایکسپو سینٹر کانام اتارنے اور خان عبدالصمد خان اچکزئی شہید اور میر یوسف عزیز مگسی چیئر پر سیکورٹی فورسز کی جانب قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ یونیورسٹی میں سابق گورنر بلوچستان اور وائس چانسلر یونیورسٹی محمدخان اچکزئی کی جانب سے ایکسپو سینٹر تعمیر کیا گیا جس کانام محمدخان اچکزئی ایکسپو سینٹر رکھا گیا موجودہ گورنر نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایکسپو سینٹر سے محمد خان اچکزئی کانام اتارا جس پر پی ایس او کی جانب سے احتجاج کیا گیا تاہم کورونا وائرس کی چھٹیوں کے دوران ایک بار پھر ایکسپوسینٹر سے محمدخان اچکزئی کانام اتارا گیا ہے جس کی پی ایس او شدیدمذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ نام کو واپس لگایاجائے اور اس طرح کے حرکات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ،بیان میں یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل تھیسز کیلئے قائم کردہ خان عبدالصمد خان اچکزئی شہید اور میر یوسف عزیز مگسی چیئر پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے قبضہ کیا گیاہے حالانکہ یہ دونوں چیئرز پی ایچ ڈی و ایم فل سکالرز کیلئے تعمیر کئے گئے ،بلوچستان پہلے سے پسماندگی کاشکارہے لیکن پشتونخواملی عوامی پارٹی کی حکومت میں یونیورسٹی میں ہائیرایجوکیشن کے فروغ کیلئے جامعہ میں نئے بلڈنگ کی تعمیر کروائی لیکن سیکورٹی فورسز کی جانب سے مذکورہ چیئرز پر قبضہ کیاگیاہے جس سے ہائیرایجوکیشن پی ایچ ڈی اور ایم فل کے اسکالرز اپنی تھیسز پر کام کرنے سے قاصر ہوںگے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایکسپو سینٹر پرمحمدخان اچکزئی کانام دوبارہ لگادیاجائے اور خان شہید اور یوسف عزیز مگسی چیئر پر سیکورٹی فورسز کے قبضے کو ختم کرایاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں