غزہ کیلئے جانیوالے امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا حملہ، 2 سو کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) غزہ کے عوام کے لیے امداد لے جانے والے ”گلوبل صمود فلوٹیلا“ کو اسرائیلی فوج نے روک کر اس کی کشتیوں کو قبضے میں لے لیا۔ غیر ملکی اور عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کو غزہ سے تقریباً ستر ناٹیکل میل دور گھیرے میں لے کر کارروائی کی۔ اس دوران اسرائیلی کمانڈوز نے اچانک دھاوا بولتے ہوئے 13 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا اور ان پر موجود 200 کے قریب سرگرم کارکنوں کو حراست میں لے کر اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا۔ 30 کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے الما اور سائرس نامی کشتیوں پر سوار تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں زیادہ تر کا تعلق اسپین اور اٹلی سے ہے۔ اس قافلے کے جہازوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کارکن شامل تھے، جن کی تعداد پانچ سو سے زائد ہے اور ان کا تعلق چھیالیس مختلف ممالک سے بتایا جاتا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کے چوالیس میں سے چار جہاز قبضے میں لے لیے ہیں، جن میں گریٹا تھنبرگ کا جہاز بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں