مستحقین تک رقوم کی ترسیل، بلوچستان بھر میں زکواة کے نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ زکواةو اوقاف کی تنظیم نو سے متعلق اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں زکواة کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مستحقین تک شفاف انداز میں رقوم کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں بلوچستان بھر میں زکواة کے نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مستحقین کو براہِ راست ان کے ڈیجیٹل اکاو¿نٹس کے ذریعے زکواة کی رقوم منتقل کی جاسکیں اس حوالے سے اتفاق رائے کیا گیا کہ زکواةکی تقسیم میں شفافیت، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ زکواة کے فنڈز مستحقین تک مو¿ثر انداز میں پہنچانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی معاونت حاصل کی جائے گی، جبکہ مستحق افراد کی درست شناخت کے لیے نادرا ڈیٹا اور جدید ڈیجیٹل سسٹمز استعمال ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس نظام سے کرپشن، بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہوگا اور عوام کا اعتماد بحال ہوگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زکواة فنڈز کے مو¿ثر اور منصفانہ استعمال سے معاشرتی انصاف کو فروغ ملے گا اور حقیقی مستحقین براہِ راست مستفید ہوں گے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح شفافیت اور میرٹ پر مبنی نظام کی تشکیل ہے تاکہ صوبے کے غریب اور نادار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے اجلاس میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری برائے زکواة شہناز عمرانی، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری زکواة و اوقاف محمد اسحاق جمالی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں