ڈیرہ مراد جمالی، زیر تعمیربے نظیر مڈیکل کالج سے نا معلوم مسلح افراد نے مزدور کو اغواء کرلیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این ائی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب زیر تعمیرر بے نظیر مڈیکل کالج سے نا معلوم مسلح افراد نے ایک مزدور کو اغواءکرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب نصیرآبادکے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ نوتال کی حدود زیر تعمیر بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کے ایک مزدور اختیار حسین کو نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواءکرلیا اوراپنے ساتھ نا معلوم مقام کی طرف لے گئے واقع کی اطلاع پر نوتال پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں