شکارپور میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر دھماکہ ، 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 6افراد زخمی

ویب ڈیسک :شکارپور کے نواحی گاو¿ں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں، 7 افراد زخمی ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق دھماکا نواحی گاو¿ں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، واقعے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، 4 زخمیوں کو سی ایم ایچ اور 3 کو سول ہسپتال شکارپور منتقل کیاگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ایس ایس پی شکارپور شہزاد چاچڑ نے ’ڈان‘ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسافروں کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ علیحدہ کی گئی بوگیاں جیکب آباد کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ایک سنگل ٹریک ہے جسے جیکب آباد کے راستے کوئٹہ آنے اور جانے والی ریل ٹریفک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جیکب آباد اور شکارپور پولیس مشتبہ افراد کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔دھماکے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی، ریلوے عملہ ٹریک کو بحال کرنے کے لیے بوگیوں کو پٹڑی سے ہٹانے میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں