بلوچستان میں آٹھ پارٹیاں اکٹھے ہو کر بھی سڑک بند نہیں کرسکتیں، وزیراعلی
کوئٹہ (آن لائن)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کھڑے رہنا پاکستان پیپلزپارٹی کا وطیرہ ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے اپنی عظیم لیڈر شہید رانی کو گنوایا اس جنگ میں پارٹی نے اپنے لیڈرز اور کارکنوں کو قربان کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پارٹی کے سئنیر رہنما و فوکل پرسن سید اقبال شاہ کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی ژوب ڈویژن اور قلعہ سیف اللہ کے جیالوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کی لائن بڑی واضح ہے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گھڑی خدا بخش میں دہشت گردی کے خلاف اپنا مقف دوٹوک انداز میں پیش کیا وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سنبھالی تو ریڈ زون بند تھا آج کوئی سڑک بند نہیں آٹھ پارٹیاں اکٹھے ہو کر بھی سڑک بند نہیں کرسکتیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سڑکیں بند کرنے نہیں دیں گے دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے اور ہر قیمت پر امن بحال رکھیں گے


