مستونگ اور سوراب سے نومولود بچے سمیت 2 افراد کی نعشیں برآمد

کوئٹہ (آن لائن) مستونگ اور سوراب سے نومولود بچے سمیت 2 افراد کی نعشیں برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے چونکی کے مقام سے ایک کھنڈر ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی اسی طرح سوراب کے علاقے کلی عزیز آباد سے کچرے دان سے ایک نومولود بچی کی نعش ملی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں