ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب زور دار دھماکا، فائرنگ کی اطلاعات

خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔جمعے کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر دتہ کلاچی میں کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے اور فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھروں کی دیواریں تک لرز اٹھیں، جس کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، ڈی پی او کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، صورتحال پر قابو پانے کے لیے اعجاز شہید پولیس لائنز سے پولیس کی اضافی نفری روانہ کردی گئی ہے۔آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسمٰعیل خان سجاد احمد خود کر رہے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں