چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، کے الیکٹرک نے گھر کا کنڈا کاٹ دیا

حب (این این آئی) میونسپل کارپوریشن حب کے چیف آفیسر چوری کی بجلی استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا K الیکٹرک عملے نے چیف آفیسر کے گھر کا کنڈا کاٹ دیا چیف آفیسر نے Kالیکٹرک کی گاڑیوں کا سوک سینٹر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ باخبر زرائع کے مطابق گزشتہ روز Kالیکٹرک کی جانب سے حب میں بجلی چوروں کے خلاف اسٹینگ آپریشن کے دوران چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب کے عالی شان بنگلے میں لگی چوری کا کنڈا بھی کاٹ دیا اپنے گھر چوری کا کنڈا کاٹنے پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب نے K الیکٹرک کی گاڑیوں کا سوک سینٹر میں داخلے پر پابندی عائد کردی دوسری جانب زرائع نے بتایا ہے کہ Kالیکٹرک حکام کی جانب سے ایک سرکاری آفیسر کی جانب سے گاڑیوں کا سوک سینٹر داخلے پر پابندی عائد کرنے پر مبینہ طور پر K الیکٹرک کا دفتر رئیس گوٹھ منتقل کرنے پر غور و خوص شروع کردیا ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو حب کے شہریوں کے لیے یہ ایک اذیت ناک عمل ہوگا عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں