راولپنڈی، انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزےر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے جلاﺅ گھیراﺅ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔مقدمے میں علیمہ خان سمیت دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی آج مکمل نہ ہو سکی۔علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی تھی۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ علیمہ خان کی قانونی ٹیم میں محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل شامل تھے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments


