کرم میں افغان اور پاکستانی فورسز کی پھر جھڑپیں، جوابی فائرنگ سے افغان پوسٹوں کوشدید نقصان، سرکاری ٹی وی
ویب ڈیسک :سرکاری ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سرحد میں کرم کے مقام پر ایک بار پھر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے، پاک فوج کے بروقت جوابی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہے افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان، فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا، جس سے افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن کو تباہ کر دیا گیا، طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔دوسری جانب افغا ن طالبان نے پاکستان کیساتھ جھڑپوں کی تردید کی ہے ۔
Load/Hide Comments


