پاکستان اور افغانستان 48 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی، بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل پر متفق

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی درخواست پر48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق باہمی رضا مندی سے آج شام 6 بجے سے سیز فائر کافیصلہ کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر کے دوران دونوں فریق تعمیری بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں