باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی قبائلی امور و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ

پشاور (انتخاب نیوز) باجوڑ میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ۔ پولیس کے مطابق رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر نامعلوم افرادکی جانب سے کیے گئے دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بم کے پھٹنے سے گھرکے باہرکھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبارک زیب کے گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔ باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن ریحان زیب کے بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں