ڈیرہ اسماعیل خان، فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سیکورٹی ذرائع

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔ پائپ لائن بچھانے والے عملے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے قریبی جنگل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد پائپ پلائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں