خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ 6 روز بعد بھی صوبائی کابینہ تشکیل نہ دے سکے، اہم منصوبوں کی منظوری تاخیر کا شکار

پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل نہ ہونے سے اہم پالیسی فیصلے رک گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے 6 روز بعد بھی صوبہ بغیر کابینہ کے چل رہا ہے جس کے باعث اہم پالیسی فیصلے رک گئے ہیں جبکہ کابینہ کے نہ ہونے سے اہم منصوبوں کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہے۔ اس حوالے سے سابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے میں کابینہ نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ، امید ہے وزیراعلیٰ رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعلیٰ کے پاس مختصرکابینہ رکھنے کی ہدایات موجود ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوسرے سہ ماہی کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں