خیبرپختونخوا کی جانب سے مسترد کردہ بلٹ پروف گاڑیاں سندھ کو منتقل کی جائیں، بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کا وفاق سے درخواست

ویب ڈیسک : بلوچستان کے بعد سندھ حکومت نے بھی وفاق سے درخواست کی ہے کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے مسترد کی گئیں بکتر بند (آرمڈ) گاڑیاں سندھ کو منتقل کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کو صوبے میں دہشت گردی کے دوبارہ بڑھنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت نہ تو خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے تحت مختص فنڈز فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی دیگر آئینی حقوق دے رہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیرِداخلہ محسن نقوی کی جانب سے فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں خراب اور پرانی ہیں اور انہیں واپس کرنے کی ہدایت کردی۔بعد ازاں، وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔انہوں نے وزیرِ داخلہ سے اپیل کی کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مو¿ثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔اس کے بعد ایک غیر معمولی پیش رفت میں وزیرِداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے لیے مختص بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو منتقل کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں