کوئٹہ، جناح ٹاﺅن میں چاقو کے وار سے نوجوان قتل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا جب کچھ نامعلوم افراد نے عدنان ولد رشید احمد پر فائرنگ اور چاقو سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کسی قسم کی گولی کا خول برآمد نہیں ہوا جبکہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کو فائرنگ سے نہیں بلکہ چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔ مقتول کے جسم پر چاقو کے دو چھوٹے زخم پائے گئے۔ لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ضروری کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعے کی تفتیش مختلف پہلوﺅں سے کی جا رہی ہے۔ مقتول کی شناخت عدنان ولد رشید احمد قوم زہری، سکنہ کلی اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں